• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا 62 رنز پر ڈھیر، بنگلادیش میچ اور سیریز میں فاتح


بنگلا دیش نے پانچویں ٹی 20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کو 60 رنز سے ہرا دیا، شکیب الحسن میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ڈھاکا میں بنگلادیش اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا سیریز کا آخری میچ لو اسکورنگ رہا۔

جس میں بنگلادیش نے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 122 رنز بنائے، جواب میں آسٹریلوی ٹیم صرف 62 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بنگلادیش کی طرف سے محمدنعیم 23 اور محموداللہ 19 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ آسٹریلیا کے نیتھن ایلیس اور ڈین کرسچیئن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں 123 رنز کے ہدف کے تعاقب آسٹریلوی ٹیم ٹی 20 میں 13 اعشاریہ 4 اوورز میں اپنے ٹی 20 کے سب سے کم ترین اسکور 62 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

آسٹریلیا کے میتھو ویڈ اور بین ڈرموٹ 17 رنز کے سوا کوئی بھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا، بنگلادیشی بولنگ لائن کے سامنے ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی چلی گئیں۔

آل راؤنڈر شکیب الحسن نے 4 اور سیف الدین نے3 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلا دیش نے سیریز چار، ایک سے اپنے نام کی، یہ آسٹریلیا کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں بنگلہ دیش کی سیریز میں پہلی کامیابی ہے۔

تازہ ترین