• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، یوم آزادی پر دہشت گردی کی کارروائی ناکام، ملک دشمن تنظیم کے دو ملزمان گرفتار

کراچی کی ملیر ڈسٹرکٹ پولیس نے وفاقی انٹیلی جنس ایجنسی کے ہمراہ گلشنِ حدید کے علاقے جوکیو گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

سینئر سپرینٹینڈنٹ پولیس ملیر عرفان بہادر کے مطابق کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی خفیہ اطلاع پر وفاقی انٹیلی جنس ایجنسی اور ملیر پولیس نے اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن حدید سمار جوکھیو گوٹھ میں کارروائی کر کے 2 ملزمان اکرام چانڈیو اور شیراز سومرو کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

ایس پی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ 

پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے۔ 

ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق ملزمان کا تعلق سندھ کی ویژن آرمی سے ہے، ایس اے کی جانب سے گزشتہ برس بھی گلشن حدید میں جشن آزادی کے اسٹال پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین