• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر عارف علوی کی ارشد ندیم اور طلحہ طالب سے ملاقات

صدر مملکت عارف علوی سے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے پاکستانی ایتھلیٹس نے ملاقات کی۔

صدر عارف علوی نے نیزہ باز ارشد ندیم اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب سے ملاقات کی، صدر نے ٹوکیو اولمپکس میں نمایاں کارکردگی پرایتھلیٹس کی کارکردگی کو سراہا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر بین الصوبائی روابط ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی شرکت کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کیا، امید ہے ایتھلیٹس مستقبل میں اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

صدر نے حوصلہ افزائی کیلئے دونوں ایتھلیٹس میں انعامی چیک بھی تقسیم کیے۔

تازہ ترین