• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم نے اپنے نام پر پیسے بٹورنے والوں کو وارننگ دے دی

ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی سے پاکستانیوں کے دل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنے نام پر پیسے لینے والے اداروں سے خبردار کردیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر ہر جاری ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’میں ارشد ندیم ہوں، آپ سب کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ میرے نام پر دھوکا دہی کی سرگرمیاں کی جارہی ہیں۔‘

ارشد ندیم نے واضح کیا کہ انہوں نے کسی بھی ادارے یا شخص کو اپنے نام پر پیسے جمع کرنے کا اختیار نہیں دیا ہے ۔

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں۔

دوسری جانب  ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کا آبائی شہر میاں چنوں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ہوئے، ایتھلیٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

ٹوکیو اولمپکس کے جیولین مقابلے میں پاکستانی قوم کا دل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشم ندیم کا کہنا ہے حکومت سہولتیں دے تا کہ وہ 2024 اولمپکس کی تیاریاں شروع کردیں۔

تازہ ترین