کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے دوران پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں ہر لمحہ بدلتی صورتحال کے مطابق حیرانی، پریشانی اور غصے کی کیفیتوں کی تصویر پیش کرنے والے صارم اختر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔
اس حوالے سے خود میم والے محمد صارم اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے بیان میں بتایا۔
انہوں اپنی وائرل میم انگریزی کی کتاب میں شائع تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میری میم اب کتابوں کا حصہ بھی بن گئی ہے۔
صارم کی وائرل میم کو انگریزی لفظ کی تفصیل کے طور پر کتاب میں شائع کیا گیا۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچ کے دوران پاکستانی مداح کی مایوسی کی حالت میں کھینچی گئی تصویر کو ہانگ کانگ کے میوزیم آف میمز کا حصہ بنا دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ صارم کی اس مایوسی کی وجہ 2019 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی فیلڈر آصف علی کی جانب سے ڈیوڈ وارنر کا کیچ گرایا جانا تھا۔
یوں تو میدان میں موجود ہزاروں پاکستانی مداحوں نے اس کیچ پر مایوسی کا اظہار کیا تھا، تاہم صارم پر کمیرہ رک گیا، اور ان کی یہ ویڈیو ریکارڈ ہوگئی، ان کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلا اور وائرل ہوگیا۔