لاہور پولیس نے پارک میں لڑکی پر تشدد کی وائرل ویڈیو کا پتا لگا لیا، پولیس کے مطابق ویڈیو آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے پارک کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق میں ویڈیو میرپور کے شہری حسنین نے ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی، سی آر او نے حسنین سے رابطہ کرکے ویڈیو کے بارے میں دریافت کیا۔
حسنین نے تصدیق کی کہ ویڈیو جھری کس فیملی پارک میر پور، آزاد کشمیر کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 14 اگست کی شام 6 بجے پارک میں آنے والی دو فیملیز کے درمیان جگھڑا ہوا، حسنین کے مطابق اس نے ویڈیو بنا کر اپ لوڈکی، کچھ ہی دیر بعد اسے ڈیلیٹ کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر پولیس ویڈیو سے متعلق قانونی کارروائی کر رہی ہے۔