Beginning of dialog window. Escape will cancel and close the window.
پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نےکہا ہے کہ رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لاہور میں جشن آزادی کے موقع پر رکشے میں سوار لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی، آئی جی پنجاب نے واقعے کی تفتیش کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ میری رپورٹ یہی ہے کہ ملزم ٹریس ہوگيا ہے، گرفتاری کنفرم نہيں کرسکتا۔