• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ ایریا میں پسند کی شادی پر لڑکی اور لڑکے کا قتل


کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اور لڑکے کو  قتل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واردات غیرت کےنام پر لگتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول لڑکی کا آبائی تعلق مانسہرہ، لڑکے کا بونیر سے تھا، اطلاعات کے مطابق لڑکا  لڑکی کو مانسہرہ سے کراچی لایا اور شادی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پسند کی شادی کرنے پر اہلخانہ خوش نہیں تھے، راضی نامے کے لیے گزشتہ دنوں اورنگی ٹاؤن میں ایک جرگہ بھی ہوا تھا۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ آج لڑکی کے بھائیوں نے دونوں کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کیا، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

تازہ ترین