مظفرگڑھ کے علاقے روہیلانوالی میں خاتون اور اس کی 2 کم سن بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، 2 نامعلوم افراد نے خاتون اور بچیوں پر تیزدھار آلے سے وار کرکے زخمی کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچیوں کی والدہ کو مبینہ طور پر تیزاب بھی پلایا گیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور دونوں بیٹیوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، متاثرہ خاتون کے شوہر نے 3 بیویوں کو طلاق دینے کے بعد شادی کی تھی۔