• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجلینا جولی افغان لڑکیوں کے مستقبل کیلئے متحرک

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے برطانوی نشریاتی ادارے کے لیے افغان لڑکیوں کے مستقبل کے حوالے سے ’افغان گرلز: این انسرٹین فیوچر‘ کے نام سے ایک ویڈیو بنائی ہے۔

انجلینا جولی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر افغان لڑکیوں کے مستقبل کے حوالے سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’انہو ں نے یہ ویڈیو برطانوی نشریاتی ادارے کے لیے بنائی ہے۔‘



ادکارہ کا کہنا ہے کہ ’وہ صحافی نہیں ہیں لیکن ان کا ہمیشہ یہی جذبہ رہا ہے کہ نوجوانوں سے متعلق مسائل کو اُجاگر کریں اور ان کی حمایت کریں۔‘

انجلینا نے ویڈیو کے لیے برطانوی نشریاتی ادارے کی منظوری کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ’کیونکہ یہ تمام ادارتی مواد چینل کے نام سے نشر کیا گیا ہے تو اس لیے ویڈیو کو ادارے کی حتمی ادارتی منظوری حاصل ہے۔‘

صرف یہی نہیں، انجلینا جولی نے امید ظاہر کی ہے کہ  25 سال سے کم عمر کے نوجوان جو کسی نہ کسی عالمی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں، ہم ان کو ایک دوسرے سے جوڑیں گے اور ان بڑی کہانیوں سے جو انہیں متاثر کرتی ہیں۔‘

تازہ ترین