• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


قدرت نے طرح طرح کے جانور اور چرند پرند پیدا کیے ہیں جن کا گمان بھی انسان کے لیے مشکل ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جہاں اس کے استعمال کرنے والوں کے لیے فاصلہ گھٹانے کا سبب بنتے ہیں وہیں یہ سوشل میڈیا ایپلیکیشنز معلومات بھی بڑھاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک پتے نما کیڑے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران ہیں۔

بظاہر ایک سبز پتہ نظر آ نے والی چیز کسی درخت سے ٹوٹ کر گرا ہوا پتہ نہیں بلکہ ایک جاندار کیڑا ہے جس کا نام ’ فیلیم گیگینٹیم‘ ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دنیا کا سب سے بڑا پتہ نما کیڑا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ پتہ نما کیڑا ڈانس کرتے ہوئے چل رہا ہے اور آگے بڑھ رہا ہے، جس طرح پتے کے اطراف مرجھانے کے سبب خاکی ہو جاتے ہیں اسی طرح یہ کیڑا بھی بیچ میں سے سبز اور اطراف سے خاکی ہے۔