• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادی ڈیانا ہالی ووڈ میں کیریئر بنانا چاہتی تھیں؟

شہزادی ڈیانا بھی اپنے دونوں بیٹوں شہزادہ ولیم اور ہیری کےساتھ امریکی ریاست کیلیفورنیا منتقل ہوکر ہالی ووڈ کا حصّہ بننا چاہتی تھیں ۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ،شہزادی کے سابق وائس کوچ اسٹیورٹ پیئرس کا کہنا ہے کہ شہزادی ڈیانا کو ہالی ووڈ سے بہت سے پراجیکٹس کے لیے پیشکش ہوئی تھی اور انہوں نے ان میں سے ایک پر کام کرنے کے لیے غور بھی کیا تھا لیکن افسوس اس سے پہلے ہی31 اگست 1997 کو پیرس میں ایک کار حادثے میں وہ جاں بحق ہوگئیں ۔

شہزادی کی 24 ویں برسی کے موقع پر پیئرس نے برطانوی جریدے کو بتایا کہ شہزادی کے شعور میں، انہیں ملنے والی تمام آفرز کی وجہ سے کئی بڑے پراجیکٹس تھےـ‘

انہوں نےبتایا کہ ’جن بڑے پراجیکٹس پر وہ کام کرنا چاہتی تھیں وہ تین فلاحی مفادات کے بارے میں دستاویزی فلمیں تھیں۔‘

ڈیانا کے سابق وائس کوچ نے مزید بتایا کہ ’ وہ ہالی ووڈ میں بہت زیادہ وقت گزارنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں جہاں وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرسکتی تھی ۔‘

پیئرس نے مزید بتایا کہ ’ شہزادی نے جو کچھ بھی کیا وہ آٹو گراف آف ایکسیلنس کے ساتھ کیا ، اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے صحیح لوگوں سے مشورہ کیاتاکہ وہ پراجیکٹس مینجمنٹ کو برقرار رکھا جا سکےـ‘

ڈیانا کے سابق وائس کوچ نے ڈیانا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ انہیں یقین ہے کہ وہ جسے بھی ملازمت دیتیں یا کسی کے بھی ساتھ کام کرتیں ، اس کے ایوارڈ یافتہ بہترین معیار کے ساتھ ابھرتا کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ڈیانا تخلیقی صلاحیتوں سے بھرپور تھیں ۔‘

پیئرس نےاس بات کو واضح کیا کہ شہزادی ڈیانا صرف کیمرے کے پیچھے کام کرنا چاہتی تھیں اور انہیں فلم اسٹار بننے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

تازہ ترین