• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: بھکاریوں کو بھی کورونا ویکسین لگنا شروع

ضلعی انتظامیہ نے بھکاریوں کو بھی کورونا ویکسین لگوانا شروع کردی۔

لاہور کی کیولری مارکیٹ اور فردوس مارکیٹ میں 27 بھکاریوں کو ویکسین لگائی گئی۔

ترجمان کے مطابق بھکاریوں کو موبائل کوویڈ سینٹر کے ذریعے ویکسین لگوائی گئی۔

ویکسین لگوانے کے بعد بھکاریوں کو متعلقہ پولیس اسٹیشن بھجوا دیا گیا ہے۔

تازہ ترین