• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے 20 کنٹونمنٹ بورڈز سے 4 امیدوار بلا مقابلہ منتخب

پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے بیان جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق صوبے کے 20 کنٹونمنٹ بورڈز سے 4 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلا مقابلہ منتخب امیدواروں میں سے 2 کا تعلق ملتان اور 2 کا اٹک کنٹونمنٹ بورڈ سے ہے۔

ای سی پی کے مطابق محمد سلمان اقبال، صائمہ عاشق، محمد یعقوب ناصر اور محمد صادق ضیغم بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہوئےہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے کنٹونمنٹ بورڈز کے 114 میں 110 وارڈز میں کل پولنگ ہوگی۔

ای سی پی کے مطابق کامرہ کنٹونمنٹ بورڈ اٹک کے 4 وارڈز میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے ہیں، اس لیے ان وارڈز میں پولنگ نہیں ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈز کے 110 وارڈز میں 923 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

ای سی پی کے مطابق لاہور کے 2 کنٹونمنٹ بورڈز کے 20 حلقوں میں 269 امیدوار میدان میں ہیں۔

تازہ ترین