حال ہی میں اداکار احسن محسن کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی خوبرو اداکارہ منال خان اپنی شادی کے موقع پر والد کی یاد میں جذباتی ہوگئیں۔
منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریب میں لی گئیں کچھ خوبصورت تصویریں شیئر کیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں منال خان کے ساتھ اُن کی والدہ، تینوں بھائی اور جڑواں بہن ایمن خان بھی موجود ہے۔
یہ تصویریں بھائی بہنوں کے درمیان قائم پیار اور محبت کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہیں۔
منال خان نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بابا! ہر چیز سے زیادہ آپ کو یاد کیا۔‘
اداکارہ کی اس جذباتی پوسٹ پر اُن کے مداح بھی اُداس ہوگئے اور وہ پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے منال خان کو حوصلہ دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 10 ستمبر بروز جمعے کو منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
منال خان اور احسن محسن اکرام کی نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
22 سالہ منال خان نے اپنی شادی کی تقریب میں خوبصورت عروسی لباس اور زیورات پہنے ہوئے تھے جبکہ 28 سالہ احسن محسن نے اپنے اس زندگی کے بڑے دن کے لیے ایک سیاہ رنگ کی خوبصورت شیروانی کا انتخاب کیا۔