• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال کو منہ دِکھائی میں کیا مِلا؟

گزشتہ دنوں 10 ستمبر کو اداکار احسن محسن کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی خوبرو اداکارہ منال خان کو منہ دِکھائی میں ڈائمنڈ کا سیٹ مِل گیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شوبز انڈسٹری کی نئی نویلی جوڑی منال خان اور احسن محسن کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں گاڑی میں موجود ہیں۔


وائرل ہونے والی ویڈیو میں احسن محسن ڈرائیونگ کررہے ہیں جبکہ منال خان کے ہاتھ میں وہ جیولری سیٹ ہے جو اداکار کی جانب سے اُنہیں منہ دِکھائی میں دیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان کے ہاتھ میں خوبصورت سا ڈائمنڈ سیٹ ہے جوکہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بھی بن رہا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد جہاں منال خان کے مداحوں نے احسن محسن کی خوب تعریف کی تو وہیں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ جوڑی دِکھاوے کے لیے سب کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب منال خان اور احسن محسن کے ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اداکارہ نے سِلور رنگ کا خوبصورت لانگ گاؤن زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر احسن محسن نے سیاہ رنگ کا پینٹ سوٹ پہنا۔

واضح رہے کہ 10 ستمبر بروز جمعہ منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کے نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

22 سالہ منال خان نے اپنی شادی کی تقریب میں خوبصورت عروسی لباس اور زیورات پہنے ہوئے تھے جبکہ 28 سالہ احسن محسن نے اپنے اس زندگی کے بڑے دن کے لیے ایک سیاہ رنگ کی خوبصورت شیروانی کا انتخاب کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید