• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبات کے لباس سے متعلق طالبان کی سخت پابندیاں، سوشل میڈیا پر احتجاجی مہم


طالبات کے لباس سے متعلق طالبان کی سخت پابندیوں کے خلاف احتجاجی مہم سوشل میڈیا پر شروع کردی گئی ہے۔ 

’میرے لباس کو ہاتھ مت لگاؤ‘ مہم میں دنیا بھر سے افغان خواتین نے مزاحمتی پیغامات شیئر کیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر رنگا رنگ افغان پہناوؤں کی تصاویر کا ڈھیر لگ گیا۔

ہیش ٹیگ Do not touch my clothes اور ہیش ٹیگ Afghanistan Culture سوشل میڈیا پر مقبول ٹرینڈ بن گئے۔

مہم کا آغاز کرنیوالی افغان پروفیسر ڈاکٹر بہار جلالی کا کہنا ہے کہ ان کی سب سے بڑی تشویش افغانستان کی شناخت اور خود مختاری پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین دنیا کو افغانستان کا رنگا رنگ دیدہ زیب چہرہ دکھانا چاہتی ہیں۔

انہوں نے دوسری افغان خواتین سے اپیل کی کہ وہ دنیا کو "افغانستان کا حقیقی چہرہ" دکھانے کے لیے اپنا حصہ ڈالیں۔

تازہ ترین