• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

18 سال بعد پاکستان آنے والی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے بارہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام کے مطابق  پہلے ون ڈے میں بابر اعظم ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، حارث روف، حسن علی، افتخار احمد ،امام الحق ، محمد رضوان ، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے راولپنڈی اسٹیڈیم میں 17ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین