• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لاہور: رینجرز کی تاریخ کے سب سے طویلُ القامت اہلکار عوام کی توجہ کا مرکز


رینجرز کی تاریخ کے سب سے طویلُ القامت اہلکار عبدالوحید عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے، 24 سالہ عبدالوحید کا قد 7 فٹ 4 انچ ہے، انہیں ان کے دراز قد کی وجہ سے خصوصی طور پر رینجرز میں بھرتی کیا گیا ہے۔

عبدالوحید اِن دنوں پنجاب رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں فرائض انجام دے رہے ہیں، ان کے پاؤں کا سائز 18 انچ ہے، دراز قامت اور بڑے پاؤں کی وجہ سے عبدالوحید واہگہ بارڈر پریڈ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

عبدالوحید نے بتایا کہ وہ ناشتے میں 3 پراٹھے، 4 انڈے اور ایک کلو دودھ لیتے ہیں، وہ وطن کے دفاع کو جان سے زیادہ عزیز سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع میں ان کی جان بھی چلی جائے تو انہیں فخر ہو گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین