پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ صبا قمر کا ماننا ہے کہ انسان کو اپنا دل بچہ ہی رکھنا چاہیے کیونکہ زندگی کی رنگینیوں میں جینے کیلئے دل کا بچہ ہونا ضروری ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک مختصر دلچسپ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی جس میں انہیں اپنا کوٹ کاندھوں پر ڈالے تفریحاً ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں ابھی تک دل سے بچی ہوں، کیونکہ دل کا ایسا ہونا بہت ضروری ہے۔‘
اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ ایسے نہیں رہتے تو میرے خیال سے آپ زندگی کی بہت سی اچھی چیزوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ آج کل اپنے نئے پراجیکٹ ’تمہارے حُسن کے نام‘ کی شُوٹنگ میں مصروف ہیں، وہ سیٹ سے مختلف ویڈیوز و تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔