• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ سیریز کا عین وقت پر ختم ہونا افسوسناک ہے، وقار یونس

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی سیریز کا عین وقت پر ختم ہونا افسوسناک ہے،  آج کا دن پاکستان کرکٹ کے لیے بدقسمت ہے۔


وقار یونس  نے کہا کہ سیکیورٹی سےمتعلق کسی کو توقع نہیں تھی کہ یہ فیصلہ ہو گا، پاکستان کے حالات اچھے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورۂ پاکستان ختم کردیا۔

چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے دورہ جاری رکھنا ممکن نہیں ٹیم واپس جارہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے آج بتایا کہ انہیں کوئی سیکیورٹی الرٹ موصول ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کردی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید