• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیریز منسوخ ہونے سے پاکستان کو دھچکا لگا ہے، شعیب اختر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا نیوزی لینڈ سے اچانک سیریز منسوخ ہونے پر کہنا ہے کہ سیریز منسوخ ہونے سے پاکستان کو دھچکا لگا ہے۔

شعیب اختر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی کی کلیئرنس کے بعد ہی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورۂ پاکستان ختم کردیا۔

چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے دورہ جاری رکھنا ممکن نہیں ٹیم واپس جارہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے آج بتایا کہ انہیں کوئی سیکیورٹی الرٹ موصول ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کردی ہے۔

تازہ ترین