• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں تمام ملازمین کیلئے ’گرین پاسپورٹ‘ لازمی

روم (جنگ نیوز )اٹلی میں تمام ملازمین کیلئے کام کی جگہ پر پہنچنے پر اپنا کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ یا کووڈ کا منفی ٹیسٹ رزلٹ دکھانا لازمی کر دیا جائے گا۔اطالوی وزیر صحت رابرٹو سپرینزا کے مطابق اٹلی میں کام کرنے کی تمام جگہوں پر وسط اکتوبر سے ’گرین پاسپورٹ‘ لازمی قرار دے دیا جائے گا۔ وہاں گرین پاسپورٹ کا مطلب ہے کہ اس کا حامل کورونا کی ویکسینیشن کرا چکا ہے یا اس کے پاس کووڈ کا منفی ٹیسٹ رزلٹ ہے یا پھر اس کے پاس کووڈ سے صحت یابی کا سرٹیفکیٹ ہے۔ اگر کسی شخص کے پاس مذکورہ سرٹیفکیٹ نہیں ہو گا تو اسے کام کی جگہ میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا اور اس کا نتیجہ ملازمت سے معطلی بھی ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین