• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ فوڈ پروگرام کے اڑھائی سو کنٹینرز کراچی پورٹ سے کلیئر

اسلام آباد (حنیف خالد) ورلڈ فوڈ پروگرام نے افغان عوام کو غذائی اجناس کی فراہمی کا پروگرام بنا لیا ہے۔ عالمی ادارہ خوراک کی افغانستان کیلئے غذائی امداد لیکر بحری جہاز کراچی لنگر انداز ہوا ہے جس میں اڑھائی سو کنٹینرز میں افغانستان کے جنگ زدہ عوام کیلئے گندم‘ کوکنگ آئل اور دوسری غذائی اشیاء شامل ہیں۔ ان اڑھائی سو کنٹینرز کو کسٹم حکام نے ضابطے کی کارروائی پوری کر کے کلیئر کر دیا ہے جو اب قندھار اور طورخم کے راستے افغانستان روانہ کئے جا رہے ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے گزشتہ پیر کو جنیوا میں ہونے والے امیر ملکوں کے اجلاس میں ایک ارب ڈالر کی امداد انسانی ہمدردی کے ناطے افغانستان کے تباہ حال کروڑوں لوگوں کیلئے دینے کی منظوری دی ہے۔ اس میں سے 50کروڑ ڈالر کی امداد پاکستان کے راستے افغانستان بھیجی جائیگی۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کوکنگ آئل کے علاوہ گندم کا آٹا‘ چینی‘ چاول‘ دالیں افغان عوام میں تقسیم کریگا۔ یہ اڑھائی سو کنٹینرز اول درجے کی انشورنس کمپنی اور بینک گارنٹی پر کلیئر کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین