• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نژاد برطانوی سنگر سائرہ پیٹر کا صوفی سونگ ’ماروی کے آنسو‘ ریلیز

لندن(جنگ نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی سنگر سائرہ پیٹر نے صوفی اوپیرا سونگ Marviʼs Tears ( ماروی کے آنسو) ریلیز کردیا۔پاکستان کی پہلی اور دنیا کی معروف صوفی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر کے انگریزی صوفی اوپیرا Sufi Marvi کے Aria نے دُنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے۔ انہوں نے وادی سندھ کی ’’ماروی‘‘ کی بہادری اور حق و سچائی کے لیے ڈٹ جانے کی عکاسی اپنے نئے صوفی اوپیرا سونگ میں کی ہے۔ Marviʼs Tears کی وڈیو ریلیز ہوتے ہی عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گئی ۔ ماروی اوپیرا سونگ کی وڈیو کی ڈائریکشن برطانوی فلم ڈائریکٹر Michael Rouse u نے دی ہے، جب کہ برطانیہ کے نامور موسیقار paul knight نے اس سونگ کی موسیقی ترتیب دی ہے۔گانے کے دِل چُھولینے بول ظفر فرانسس نے لکھے ہیں۔ جب کہ میوزک پروڈیوس اسٹفن اسمتھ نے کیا ہے۔ سائرہ پیٹر نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کی لوک کہانی کو انگریزی کے صُوفی اوپیرا کے رنگ میں پیش کیا ہے۔لندن سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ پیٹر نے بتایا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے ’’سُر ماروی ‘‘ میں سندھ کی مشہور لوک داستان’’ عمر ماروی‘‘ کو خُوب صورتی سے منظوم کیا ہے۔ دراصل ’’ماروی‘‘ حُسن ، پاکیزگی،عظمت، بلند کردارکی مالک، انصاف، حُریت پسندی اور وطن پرستی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ ماروی، عمر بادشاہ کی شان و شوکت، اس کے بڑے بڑے محلات، بے پناہ دولت اور دیگر قیمتی ملبوسات سے مرعوب نہیں ہوئی۔ ماروی کی نظر میں وطن سے محبت، اپنے پیاروں سے چاہت، عمر بادشاہ کے ٹھاٹھوں سے کہیں زیادہ اہم تھی۔ سائرہ پیٹر نے مزید بتایا کہ میں نے ان ساری کیفیات کو اپنے نئے صُوفی اوپیرا میں سمودیا ہے۔ گانے کی وڈیو بناتے وقت عالمی معیار کا خاص خیال رکھا ہے۔
تازہ ترین