• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

34 سماج دشمن دھر لیے گئے ،منشیات واسلحہ برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) 34 سماج دشمن دھر لیے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے 5ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ مع ایمونیشن،آتش بازی کرنے والے ملزم کوگرفتار کرکے سامان آتش بازی برآمد، تھانہ نصیر آبادپولیس نے غیر قانونی طورپر گیس سلنڈروں کی ریفلنگ کرنے اور کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے 8ملزموں کو گرفتار ،تھانہ کینٹ پولیس نے سرقہ بالجبر ،نقب زنی اورسینچنگ کی وارداتوں میں ملوث 2ملزموں کو گرفتار کرکے مسروقہ رقم 14لاکھ روپے اور 2پستول برآمد ،راولپنڈی پولیس نے خاتون منشیات فروش سمیت 12ملزموں کو گرفتار کرکے 4کلو 870گرام چرس، 18لٹر اور 6بوتل شراب برآمد جبکہ تھانہ رتہ امرال نے قماربازی کا اڈا چلانے والے ملزم پرویز عرف ماماجبکہ گوجرخان پولیس نے 5قماربازوں کو گرفتارکرلیا۔
تازہ ترین