• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کی شادی کا آغاز


سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے اور معروف بزنس مین شہباز تاثیر کی مقبول ترین ماڈل نیہا راجپوت کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

گزشتہ شب شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کی مایوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیہا راجپوت نے اپنی مایوں پر نارنجی رنگ کے سادہ لباس کا انتخاب کیا جس پر اُنہوں نے بالکل ہلکا سا میک اپ کیا۔

اس کے علاوہ شہباز تاثیر نے اپنی مایوں کی تقریب کے لیے سفید قمیص شلوار کا انتخاب کیا۔

شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کی مایوں کی تقریب میں اُن کے قریبی رشتے داروں سمیت خاص دوستوں نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح کہ شہباز تاثیر اور ماہین غنی 2010 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

دوسری جانب شہباز تاثیر کو ماڈل نیہا راجپوت کے ساتھ عوامی مقامات پر بھی متعدد بار دیکھا جاچکا ہے۔ 

یہ ہی نہیں دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا پر الزام عائد کیا تھا کہ نیہا راجپوت ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کر رہی ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید