• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز تاثیر کی ماڈل نیہا راجپوت سے شادی کی خبریں زیر گردش

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بزنس مین اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی ماڈل نیہا راجپوت سے شادی کی خبریں زیر گردش ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر جلد شادی کرنے والے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ شہباز تاثیر کو ماڈل نیہا راجپوت کے ساتھ عوامی مقامات پر بھی متعدد بار دیکھا جاچکا ہے۔ یہ ہی نہیں دسمبر 2020میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا پر الزام عائد کیا تھا کہ نیہا راجپوت ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کررہی ہیں۔خیال رہے کہ شہباز تاثیر اور ماہین غنی 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

دل لگی سے مزید