سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) نےقومی ٹیم کےلیے سابق کپتان مہیلا جے وردنے کی خدمات حاصل کرلیں۔
ایس ایل سی نے سابق کپتان کو سری لنکن ٹیم کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ مقرر کردیا ہے۔
بورڈ کے اعلامیے کے مطابق مہیلا جے وردنے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ٹیم کے ساتھ خدمات انجام دیں گے۔
ایس ایل سی کے مطابق قوم ٹیم کے بعد سابق سری لنکن کپتان قومی انڈر 19 ٹیم کی بھی رہنمائی کریں گے۔