• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمیز راجا پی ایس ایل کو مستحکم برانڈ بنانے کیلئے پرعزم

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی جنرل کونسل کا 24واں اجلاس چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس میں رمیز راجا نے پاکستان کرکٹ کی ترقی اور فروغ میں پی ایس ایل فرنچائزز کے کردار کو سراہا۔

پی سی بی چیئرمین نے پی ایس ایل کے برانڈ کو مستحکم بنانے کا عزم کیا اور یقین دلایا کہ تحفظات بھی دور کیے جائیں گے، آئندہ اجلاس پیر 27 ستمبر کو ہوگا۔

انہوں نے اس موقع پر پاکستان کرکٹ کی ترقی اور اس کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر فرنچائزز کو سراہا۔

انہوں نے فرنچائز مالکان کو یقین دلایا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے برانڈ کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

رمیز راجہ نے ٹیم مالکان کو یہ یقین بھی دلایا ہے کہ وہ اُن کو درپیش چیلنجز کو سمجھتے ہیں اور اس سلسلے میں ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائزز نےچیئرمین پی سی بی کو اپنے اپنے تحفظات کے بارے میں آگا ہ کیا اور فنانشل ماڈل کی خرابیوں کے بارے میں بتایا۔

جس پر چیئرمین رمیز راجا نےاُن کو تحفظات دور کرنے کا یقین دلایا۔

چیئرمین پی سی بی نے اجلاس میں کہا کہ پی ایس ایل کو دنیا کی سب سے بڑی لیگ بنانا ہے اور یہ سب مل کر ہی ہوگا، فرنچائزز کا تعاون درکار ہے۔

تازہ ترین