• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سمیت 3 افراد قتل، دو ٹریفک حادثات میں چل بسے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ چونترہ کے علاقہ سہال میں فائرنگ کرکے سابق وائس چیئرمین کوقتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق ہفتہ کونامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے چودھری محمدیونس کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔تھانہ ائرپورٹ کوولی الرحمٰن نے بتایاکہ دکان میں موجودتھاکہ ایک مزدورنے بتایاکہ ایک لاش خالی پلاٹ میں پڑی ہے جس پرمیں نے وہاں پہنچ کردیکھاتوایک نامعلوم شخص عمرتقریباً 30سال کی لاش پڑی تھی جس کے گلے میں رسی کاپھنداڈالاہوا تھا جسے نامعلوم ملزموں نےقتل کیا ۔تھانہ کھنہ کے علاقہ ایکسپریس وے پرمزداٹرک کی ٹکرلگنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ۔تھانہ سول لائن کورضیہ کوثر نے بتایا کہ محمد حسیب عباسی نے انتہائی تیز رفتاری اور غفلت سے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے میرے والد نذیر احمدکو ہٹ کیا جس سے ان کی موت واقع ہو گئی ۔تھانہ کھنہ پولیس کو محمد سرفراز نےبتایا کہ سوہان میں سکندر نے دیگر تین افراد کے ہمراہ اپنی بیوی دلشاد بی بیکو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
تازہ ترین