لاہور( اپنے نامہ نگار سے )چینی قونصل جنرل لاہور پنگ زنگ وونے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے تمام چیلنجز بشمول نئی سرد جنگ کے رجحانات ، کورونا وباء ، عالمی یکجہتی سے کنارہ کشی اور سکیورٹی کے خدشات عالمگیریت اور ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ، ان سے نمٹنے کیلئے ایک نئے عالمی فلسفے کی ضرورت ہے جس میں بین الاقوامی نظام منصفانہ اور متوازن ہونا چاہیے تاکہ سب لوگ اس سے استفادہ کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ ( آئی آئی آر ایم آر )کے زیر اہتمام چین کی 72ویں سالگرہ کے سلسلے میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چینی قونصل جنرل پنگ زنگ وو نے کہا کہ چین 72سالوںمیں کئی بحرانوں اورمشکلات کا سامنا کرتے ہوئے بڑی تبدیلیوں سے گزرا ہے ۔ آج بھی چین پاکستان کو مزید اگلی منزلوں تک لے جانے میں کوئی کسراٹھانہیں رکھے گا۔ انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے چیئرمین محمدمہدی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری وطن عزیز میں کاروباری معاملات میں بہتری لانے کی جانب ایک غیر معمولی قدم تھا ۔انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے صدریاسر حبیب خان نے کہا کہ جس طرح چینی قیادت اور عوام ایک دوسرے کے ساتھ یکجان ہیں اور چینی پالیسیاں عوامی مفاد عامہ پر مرکوز ہیں اسی طرح پاکستان حکومت کو بھی عوام کی تمام مشکلات خاص طو رپر مہنگائی کا خاتمہ کرنا چاہیے ا دفتر خارجہ کے سابقہ سیکرٹری نذیر حسین، پروفیسر ڈاکٹر امجدعباس مگسی، پروفیسرڈاکٹر صلاح الدین ایوبی، پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ڈاکٹر قیس عالم نے بھی خطاب کیا۔