• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ہفتے کی شام موسلا دھار بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 58.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جبکہ کئی جگہوں سڑکوں کے گڑھوں میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلز پھنس گئیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پانی کی نکاسی کا معائنہ کیا۔

ناگن چورنگی، قیوم آباد اور ملیر جعفرطیار میں پانی کی نکاسی کیلئے سکشن پمپس پہنچادیئے گئے۔

نارتھ کراچی شادمان نالے سے پانی کی نکاسی ہوگئی، ملیر ہالٹ پر بارش کا پانی جمع ہے۔

دوسری جانب بارش کے باعث کئی پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ ایک پرواز منسوخ ہوگئی۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا  بلوچستان کے بعض علاقوں اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش اٹک میں 102 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید