• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے برائیڈل شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے شروع ہوگئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اپنے نئے برائیڈل شوٹ کی دلکش تصویریں شیئر کی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر سُرخ رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

ہانیہ عامر کے جوڑے پر گولڈن رنگ کا کام ہوا ہے جبکہ اُنہوں نے اس جوڑے کے ساتھ گولڈن اور سُرخ رنگ کی جیولری کا ہی انتخاب کیا ہے۔

ہر دلعزیز ہانیہ عامر ہمیشہ کی طرح اس برائیڈل شوٹ میں بھی بےحد حسین نظر آرہی ہیں۔

ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’وہ یہ جوڑا پہن کر خود کو واقعی میں دُلہن محسوس کر رہی ہیں۔‘

اداکارہ نے صرف 17 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنے اس برائیڈل شوٹ کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہے جن پر اب تک لاکھوں لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں، وہ روزانہ ہی اپنی دلکش تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہوئی نظر آتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

تازہ ترین