اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، منہگائی اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی اور ایوی ایشن پالیسی، ویزا پراسس فہرست و دیگر ایجنڈا آئٹمز پر بحث ہوئی۔
ذرائع کے مطابق آن آرائیول ویزا فہرست میں مزید 15 ممالک کو شامل کرنے کی منظوری دی، جس کے ان ممالک کی تعداد 65 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے زیرو آور میں چیئرمین نیب کے معاملے پر بھی مشاورت متوقع تھی۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے اہم فیصلوں اور منظوریوں سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا۔