• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک


سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے جانے والوں میں 4 دہشت گرد کمانڈرز بھی شامل ہیں۔

سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں ہلاک ہوئے دہشت گردآئی ای ڈیز لگانے اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

قومی خبریں سے مزید