• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ڈیفنس ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر قتل کا مقدمہ درج


لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ مقتولہ ڈاکٹر خولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈاکٹرخولہ اپنی گاڑی پر سہیلی سے ملنے اس کے گھر گئی تھی، سہیلی کے گھر کے باہر 2 موٹرسائیکل سواروں نے ڈاکٹر خولہ پر فائرنگ کی۔

متن کے مطابق دونوں موٹرسائیکل سوار لیڈی ڈاکٹر سے بیگ اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولہ کی دوست نے ملزمان کو لیڈی ڈاکٹر خولہ پر فائرنگ کرتے دیکھا ہے۔

تازہ ترین