• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اسپورٹ اسٹاف ہیڈ کیلئے ثقلین مضبوط امیدوار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کے ہیڈ کا فیصلہ اگلے دو تین روز میں ہوگا، اسپورٹ اسٹاف ہیڈ کے لیے ثقلین مشتاق مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کے ہیڈ کا فیصلہ اگلے دو تین روز میں ہو گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسپورٹ اسٹاف کے ہیڈ کا تقرر کرنا ہے۔

اسپورٹ اسٹاف میں مصباح الحق اور وقار یونس کے دستبردار ہونے کے بعد میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر کی خدمات پہلے ہی حاصل کی جا چکی ہیں۔

چیئرمین رمیز راجہ نے مقامی اسپورٹ اسٹاف ہیڈ مقرر کرنے کے لیے کہا تھا، اسپورٹ اسٹاف ہیڈ کے لیے ثقلین مشتاق مضبوط امیدوار ہیں۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ انٹر نیشنل پلیئر ڈیولپمنٹ ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو نیوزی لینڈ سیریز کے لیے عارضی کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ثقلین مشتاق کو اسپورٹ اسٹاف ہیڈ مقرر کیا جا سکتا ہے، ثقلین مشتاق کی گزشتہ روز چیئرمین رمیز راجہ سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

تازہ ترین