• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکشہ ڈرائیور نے ٹرین کے سامنے خودکشی کی کوشش کرنیوالی خاتون کو بچالیا


بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون جو ریلوے ٹریک پر اپنی جان دینے جا رہی تھی، اُسے ایک رکشہ ڈرائیور نے بچا لیا۔

بھارت کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا جا رہا ہے جس میں ایک خاتون کو ریلوے ٹریک پر نیلے رنگ کا سوٹ پہنے اور چہرے پر سفید دوپٹہ سےحجاب کیے ٹرین کے آنے کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جیسے ہی ٹرین قریب آتی ہے تو خاتون پٹری پر جاکر خودکشی کرنے کی کوشش کرنے لگتی ہے لیکن یہ سارا منظر دیکھنے والا رکشہ ڈرائیور فوری طور پر خاتون کو ایسا کرنے سے روک دیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رکشہ ڈرائیور خاتون کو پکڑ کر ریلوے ٹریک سے باہر لایا اور اسی دوران کئی دوسرے لوگ بھی وہاں جمع ہوجاتے ہیں۔

روکنے کے باوجود خاتون ٹرین کے سامنے آنے کی کوشش کرتی رہی لیکن وہاں موجود چند لوگوں نے خاتون کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔