• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی آج 83ویں سالگرہ


پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو ان کے چاہنے والے آج بھی نہیں بھولے۔ وحید مراد کی 83ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔

وحید مراد 2 اکتوبر 1938 کو پیدا ہوئے۔ کیریئر کا آغاز 1959 میں فلم ’’ساتھی‘‘ سے کیا۔ 1962 میں ایس ایم یوسف کی فلم ’’اولاد‘‘ میں شاندار اداکاری کی، یہ فلم گولڈن جوبلی رہی۔

فلم ’’ہیرا اور پتھر‘‘ نے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ انہوں نے 125 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ہر کردار جاندار رہا۔

وحید مراد بیک وقت اداکار، پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر تھے، اُن کی آخری فلم ’’زلزلہ‘‘ تھی، وحید مراد پر فلمائے گئے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

وحید مراد نے 23 سالہ فلمی کیریئر میں 32 ایوارڈ اپنے نام کیے۔ زندگی کے آخری لمحات اپنی منہ بولی بہن ممتاز ایوب کے گھر کراچی میں گزارے۔ وحید مراد 23 نومبر 1983 کو 45 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔