• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم کا کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے عزم کا اظہار

اسکرین گرایب
اسکرین گرایب

پاکستان کے اولمپین ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

دبئی میں جیو نیوز سے گفتگو میں ارشد ندیم نے کہا کہ کامن ویلتھ اور ایشین گیمز میں سبز ہلالی پرچم بلند کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ محمد بن راشد ایوارڈ دینے پر حکومت دبئی کے شکر گزار ہیں، عالمی اسپورٹس ایوارڈ نے بطور اسپورٹس مین حوصلے کو بڑھایا ہے۔

پاکستانی اولمپین نے مزید کہا کہ حکومت دبئی کی حوصلہ افزائی پر جیت کی نئی امنگ پیدا ہوئی ہے، دبئی میں کھیلوں کا عالمی ایوارڈ پاکستان کےلیے فخر کا لمحہ ہے۔

دبئی میں دنیائے اسپورٹس کے سپر اسٹارز کی تقریب ہوئی،17ویں شیخ محمد بن راشد گلوبل اسپورٹس ایوارڈ کی تقریب میں ارشد ندیم کو اعزاز سے نوازا گیا۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید