• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں فیصل قریشی یا ہمایوں سعید نہیں، جو مجھے میک اپ کی ضرورت پیش آئے: نعمان اعجاز

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینئر اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ اپنی ظاہری شکل و صورت کے بجائے اپنے کردار کو مؤثر انداز میں پیش کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔ میں فیصل قریشی یا ہمایوں سعید نہیں ہوں جو میک اپ کی ضرورت پیش آئے۔

حال ہی میں سینئر اداکار نے ایک صحافی کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔

دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے کرداروں کے لیے کبھی میک اپ کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی اسکرین پر میک اپ نہیں کیا۔ جب سیٹ پر ہوتے ہیں تو میک اپ والا بار بار آتا ہے، میک اپ کے لیے تو میں اس سے یہی پوچھتا ہوں کیا ہوا؟ میں کوئی فیصل قریشی ہوں یا میں کوئی ہمایوں سعید ہوں جو میک اپ کی ضرورت پیش آئے۔

گو کہ نعمان اعجاز نے یہ بات از راہ تفنن کہی تاہم انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے میک اپ کی ضرورت نہیں، میری توجہ اپنے کردار جو نبھا رہا ہوں اسے فروخت کرنے پر ہوتی ہے نہ کہ اپنی خوبصورتی کو نمایاں کرنے پر۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید