• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر شادی سے متعلق سوال پر آگ بگولا

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے شادی سے متعلق سوال پر صارف کا منہ بند کردیا۔

حال ہی میں عاصم اظہر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں صارفین نے ہیش ٹیگ AskAsim کا استعمال کرتے ہوئے گلوکار سے دلچسپ سوالات کیے۔

اسی سیشن کے دوران غلام قمبر نامی صارف نے عاصم اظہر سے سوال کیا کہ ’وہ کب اور کس لڑکی سے شادی کریں گے؟‘

صارف کا سوال سُن کر عاصم اظہر شدید غصے میں آگئے اور اپنے جواب سے صارف کا منہ بند کردیا۔

عاصم اظہر نے کہا کہ ’یار براہِ کرم! میں نے AskAsim کرنے کا کہا ہے، مارننگ شو کرنے کا نہیں کہا ہے۔‘

واضح رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کر لی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی کی منگنی کی خبریں وائرل ہو رہی تھیں۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں میں کہا جارہا تھا کہ عاصم اظہر اور میرب علی نے ایک نجی تقریب کے دوران خاموشی سے منگنی کر لی ہے۔

کہا جا رہا تھا کہ عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کی تقریب میں اُن کے اہلِ خانہ اور چند عزیزوں نے شرکت کی۔

تازہ ترین