پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) وزیراعظم عمران خان کے اشاروں پر چلتے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نیب آرڈیننس کالا قانون ہے، پیپلز پارٹی اسے مسترد کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب عمران خان کے اشاروں پر چلتے ہیں، پی ٹی آئی اور نیب کا مک مکا ہوچکا ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ صرف بلوچستان میں نہیں بلکہ پنجاب اور مرکز میں بھی عدم اعتماد ہونا چاہیے۔