وزیراعظم عمران خان نے تقریب کے دوران فخر پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے مغفرت کی دعا کروائی۔
اسلام آباد میں عشرہ رحمت للعالمین صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی مناسبت سے مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء شریک ہوئے، جہاں مقررین نے نوجوانوں کو خصوصی پیغام دیا۔
وزیراعظم نے تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت کے لیے دعا بھی کروائی۔