• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم تقریب میں اپنے روحانی سفر کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے


وزیراعظم عمران خان عشرہ رحمت للعالمینﷺ کی تقریب سے خطاب کے دوران اپنے روحانی سفر کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ جیسا آج ہوں، ویسا پہلے نہیں تھا، اللّٰہ کی طرف کیسے راغب ہوا،  نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے بڑی سوچ بچار کے بعد اپنی اہلیہ بشریٰ کے مشورے پر اس موضوع پر بات کرنے کا فیصلہ کیا۔

نوجوانوں کے نام خصوصی پیغام میں عمران خان نے کہا کہ نوجوان نسل آج بہت دباؤ کا شکار ہے، انہیں نوجوانوں سے متعلق خوف لاحق ہے، انہوں نے خود بہت تاخیر سے سیرت نبیﷺ کا مطالعہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ زمانہ طالب علمی میں ان کے رول ماڈلز فلم ایکٹرز اور پاپ اسٹارز تھے، انہوں نے اکثر کو تباہی کی طرف جاتے دیکھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اسکول میں مغربی طرزِ تعلیم اور گھر کی تربیت میں تضاد دیکھا، سیدھے راستے اور رول ماڈلز کی زندگی دونوں میں زمین آسمان کا فرق پایا، جس نے انہیں سوالات کرنے پر مجبور کیا۔

تازہ ترین