سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عبدالقدیر خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے لیے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات بہت زیادہ ہیں۔
ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔