• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس نے وبا سے پہلے کی ترقی کی جانب لوٹنے کا ہدف طے کرلیا

پیرس (نمائندہ جنگ) فرانس 2021 کے آخر تک وبائی مرض سے پہلے کی ترقی کی طرف لوٹنے کا ہدف رکھتا ہے۔ فرانسیسی وزیر خزانہ برونو لی مائر نے کہا کہ فرانسیسی معیشت صارفین کے اخراجات میں اضافے اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پابندیوں کے باوجود "اچھا کام کر رہی ہے"۔ فرانس کے لیے موجودہ سال کے آخر تک وبائی مرض سے پہلے کی معاشی نمو کی سطح پر واپس آنا تھا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ فرانس کی معیشت اگست کی پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15 فیصد بڑھی ہے۔ انہوں نے پورے 2021 کے لیے حکومت کے چھ فیصد ترقی کے ہدف کا اعادہ کیا۔ لی مائر نے کہا کہ اگست میں فرانسیسی ریستورانوں کے کاروبار میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے ہیلتھ پاس متعارف کرانے کے لیے "اچھی طرح ڈھال لیا" تھا ، جسے حکومت نے کیفے اور ریستورانوں میں لازمی قرار دیا ہے۔
تازہ ترین