• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر کرائمز سے آ گاہی، ایف آئی اے کی پہلی کتاب کی تقریب رونمائی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائبر کرائمز کی آ گاہی کے حوالے سے ایف آئی اے کی پہلی کتاب کی تقریب رونمائی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے نے اس کتاب کو سائبر کرائمز، رسکس پریوینشن اور لیگل ریمیڈیز کی معلومات اور عوام میں آگاہی کے حوالے سے اہم سنگ میل قرار دیا ، کتاب میں نہ صرف تمام ترسا ئبر کرائمز کے حوالے سے معلومات ہیں بلکہ عوام کی آگاہی کے لیے اس سے متعلق کیس اسٹڈیز بھی دی گئی ہیں،کتاب میں سائبر قوانین کے متعلق بھی اہم تفصیلات درج ہیں، جبکہ کتاب کے آخری حصے میں سائبر کرائمز سے حفاظت کے لئے احتیاطی تدابیر بھی موجود ہیں، کتاب کی تقریب میں سابق اے ڈی جی سائبر کرائمزونگ عمار جعفری اور دیگر اہم اداروں کے افسران بشمول ڈاکٹر زنیرہ ایئر یونیورسٹی اور سیکرٹری ایجوکیشن مہید ین وانی نے بھی شرکت کی، ڈی جی ایف آئی اے نے اس کتاب اور اس کی تکمیل میں اے ڈی جی سائبر کرائم ونگ احسان صادق اور سائبر کرائمز ونگ کی تمام ٹیم کے کردار کو سراہا، تقریب میں کتاب کو سنگل نیشنل کریکیولم کا حصہ بنانے کے حوالے سے بھی تجویز دی گئی۔

تازہ ترین