بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو جیل میں قیدی نمبر مل گیا۔
ممبئی کی عدالت کی طرف سے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ ہونے اور آرتھر جیل منتقلی کے بعد آریان خان کو قیدی نمبر مل گیا۔
منشیات کیس میں 3 اکتوبر کو حراست میں لیے گئے آریان خان کو آرتھر جیل ممبئی میں قیدی نمبر N956 مل گیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے جیل کے اندرونی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ آریان خان کو قیدی نمبر N956 جمعرات کے روز الاٹ کیا گیا۔
دوسری طرف آریان خان کی فیملی نے اُن کے لیےساڑھے 4 ہزار روپے بھجوائے ہیں،جو جیل حکام کو مل گئے ہیں۔
آریان خان کی فیملی طرف سے بھجوائے گئے ساڑھے 4 روپے کے منی آرڈر پر 11 اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔
فیملی نے یہ رقم آریان خان کے کینٹین اخراجات کے لیے بھجوائی ہے، جیل قواعد کے مطابق ایک قیدی کو ہر ماہ ساڑھے 4 ہزار روپے ہی بھجوائے جاسکتے ہیں۔